ایران و پاکستان کا انسداد منشیات میں انٹیلیجنس تعاون پر اتفاق
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i447752-ایران_و_پاکستان_کا_انسداد_منشیات_میں_انٹیلیجنس_تعاون_پر_اتفاق
اسلامی جمہوریہ ایران کی انسداد منشیات پولیس کے سربراہ کی اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات میں منشیات کی اسمگلنگ سے متعلق انٹیلیجنس تعاون اور سرحدی ہم آہنگی بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے-
(last modified 2026-04-18T07:18:35+00:00 )
Oct ۰۱, ۲۰۲۵ ۱۶:۱۰ Asia/Tehran
  • ایران و پاکستان کا انسداد منشیات میں انٹیلیجنس تعاون پر اتفاق

اسلامی جمہوریہ ایران کی انسداد منشیات پولیس کے سربراہ کی اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات میں منشیات کی اسمگلنگ سے متعلق انٹیلیجنس تعاون اور سرحدی ہم آہنگی بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے-

سحرنیوز/ایران: پاکستان کی انسداد منشیات فورس ای این ایف کے شعبہ تعقات عامہ نے آج ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ ایران کی انسداد منشیات پولیس کے کمانڈر، ایرج کاکاوند نے اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان کی انسداد منشیات فورس کے ہیڈکوارٹر میں اس فورس کے سربراہ جنرل عبدالمعید سے ملاقات اور گفتگو ۔ایران اور پاکستان کی انسداد منشیات فورس کے اعلی وفود کی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیل سے گفتگو ہوئی اور منشیات کے خلاف مہم میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا