ریاض میں اسلامی یکجہتی گیمز ، ایرانی خواتین کی کامیابی
Nov ۱۳, ۲۰۲۵ ۲۰:۴۰ Asia/Tehran
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کھیلے جا ر ہے اسلامی یکجہتی گیمز دوہزار پچیس کے درجہ بندی کے مقابلے میں ایرانی خواتین کی قومی والیبال ٹیم نے تاجیکستان کوشکست دے کر تیسرا مقام حاصل کیا اور کانسے کا تمغہ حاصل کیا ۔
سحرنیوز/ایران: ایرانی خواتین کی قومی والی بال ٹیم نے آج جمعرات بارہ نومبر کو ریاض میں ہونے والے اسلامی یکجہتی گیمز کے درجہ بندی کے مقابلے میں تاجکستان کے خلاف دوسری بار کھیلا۔
ایران کی قومی ٹیم نےاعلی اور مسلسل کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حریف کو تین - صفر سے شکست دے کر کانسے کا تمغہ حاصل کیا-
واضح رہے کہ اسلامی یکجہتی گیمز میں اپنے پانچویں اور آخری میچ میں ایران کی مردوں کی قومی والیبال ٹیم نے بھی گذشتہ روز، مقابلوں کے میزبان سعودی عرب کو شکست دے کر مسلسل پانچ فتوحات کے ساتھ فائنل میں جگہ بنالی۔