Mar ۱۲, ۲۰۲۶ ۱۵:۴۸ Asia/Tehran
  •   لبنان پرصیہونی حکومت کے نئے حملے، 11 شہید 32 زخمی

   لبنان پر صیہونی حکومت کے نئے حملوں میں 11 افراد شہید اور 32 زخمی ہوگئے

سحرنیوز/عالم اسلام:   لبنان کے دارالحکومت بیروت کے علاقے" الرملہ البیضا" پر غاصب صیہونی حکومت کے حملے میں 8 افراد شہید  اور31 زخمی ہوگئے۔
 اس رپورٹ کے مطابق  عرمون نامی علاقے پر بھی صیہونی  حکومت کے حملے میں تین افراد کے شہید اورایک معصوم بچے کے زخمی  ہونے کی  خبر ہے۔   
 گزشتہ روز بھی ابلاغیاتی ذرائع نے لبنانی وزارت صحت کے حوالے سے رپورٹ دی تھی کہ غاصب صیہونی حکومت کے فضائی حملوں میں جنوبی  لبنان کے قصبے تبنین میں 8 افراد شہید اور مشرقی لبنان کے علاقے شمالی بقاع کے قصبے شعت کے اطراف میں 9 افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔  
لبنان کی وزارت صحت کے مطابق علاقے میں جنگ کے آغاز سے اب تک لبنان میں  صیہونی حکومت کے حملوں میں 91  بچوں سمیت 634 عام شہری شہید اور 1586 زخمی ہوچکے ہیں۔

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس