نو منتخب رہبر انقلاب اسلامی کا پہلا پیغام ، ایرانی قوم اپنے حق کی بازیابی کے لئے ڈٹی رہے گی، پڑوسی ملک امریکہ کو باہر نکالیں
اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب رہبر انقلاب ، آیت اللہ سید مجتبی حسینی خامنہ ای نے قوم کے نام اپنے پہلے پیغام میں ایرانی قوم کے حقوق کی بازیابی تک جد وجہد جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: اس بیان میں جنگ ، فوج اور مختلف اہم امور پر روشنی ڈالی گئ ہے ۔
رہبر انقلاب اسلامی سید مجتبی خامنہ ای نے اپنے پیغام کے کئی حصوں میں، شہید رہبر انقلاب ، موجودہ جنگ، ایرانی قوم کی صورت حال ، نظام اسلامی ، علاقائی ممالک اور جارح دشمنوں اور خود کو منتخب کئے جانے پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے زور دیا ہے کہ ہم ہر حالت میں دشمنوں سے ایرانی قوم کا حق اور ان کا انتقام لے کر رہیں گے۔
انہوں نے علاقائی ملکوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنا راستہ امریکہ سے الگ کر لیں۔
انہوں نے ایرانی قوم کے نام اپنے اس پیغام میں آبنائے ہرمز کو بند رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
رہبر انقلاب سید مجتبی حسینی خامنہ ای کا مکمل بیان بعد میں ۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel