ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کی ایک ٹیم گرفتار
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i449567-ایران_کے_صوبہ_سیستان_و_بلوچستان_میں_دہشت_گردوں_کی_ایک_ٹیم_گرفتار
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں بتایا گيا ہے کہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کی ایک ٹیم کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔
(last modified 2025-11-25T01:45:55+00:00 )
Nov ۲۵, ۲۰۲۵ ۰۵:۱۲ Asia/Tehran
  • ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کی ایک ٹیم گرفتار

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں بتایا گيا ہے کہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کی ایک ٹیم کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

سحرنیوز/ایران: رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کی جنوب مشرقی ایران کی قدس چھاؤنی کی فورسز نے انصار الشیطان دہشت گرد گروہ سے وابستہ کئی عناصر کو صوبہ سیستان و بلوچستان میں گرفتار کیا ہے۔

بتایا گيا ہے کہ ان عناصر سے 2 خودکش جیکٹ اور بھاری مقدار میں گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔