Jan ۲۹, ۲۰۲۶ ۱۰:۵۲ Asia/Tehran
  • مسلح افواج کی انگلی ٹریگر پر ہے، جارحیت کی صورت میں جواب ہوگا فوری اور فیصلہ کن ہوگا: ایران

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکی صدر کے دھمکی آمیز بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی شجاع مسلح افواج پورے طریقے سے تیار ہیں، ان کی انگلی ٹریگر پر اور سرزمین ایران، اس کی فضاؤں اور سمندروں پر جارحیت کی صورت میں فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

سحرنیوز/ایران:  وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ 12 روزہ جنگ سے ہم نے یہ قیمتی سبق سیکھا ہے کہ اس بار مزید طاقت، رفتار اور شدت سے ردعمل ظاہر کریں۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کیا کہ ایران نے ہمیشہ ایک منصفانہ، برابر اور باہمی مفادات کی بنیاد پر ایٹمی معاہدے کا استقبال کیا ہے، ایسا معاہدہ جو زبردستی، جبر اور دھونس دھمکی سے عاری ہو۔

سید عباس عراقچی نے کہا کہ ایران ایسے معاہدے کا خیرمقدم کرے گا جو ایرانی عوام کے حقوق اور پرامن ایٹمی توانائی سے استفادہ کرنے کی ضمانت فراہم کرے۔

انہوں نے ایٹمی ہتھیاروں کو ایران کے سیکورٹی پلان سے باہر قرار دیا جس کی جانب ایران نے کبھی بھی قدم نہیں اٹھایا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ٹیگس