ایران بھر میں یوم عاشور کی عزاداری
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i453264-ایران_بھر_میں_یوم_عاشور_کی_عزاداری
آج پورے ایران میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے اور میدان کربلا میں سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب باوبا کا غم منایا جا رہا ہے۔
(last modified 2026-06-25T08:45:45+00:00 )
Jun ۲۵, ۲۰۲۶ ۱۲:۰۶ Asia/Tehran
  • ایران بھر میں یوم عاشور کی عزاداری

آج پورے ایران میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے اور میدان کربلا میں سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب باوبا کا غم منایا جا رہا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ملک کے تمام علاقوں میں یوم عاشور(10 محرم الحرام) کی عزاداری کا سلسلہ جاری ہے اور ماتمی دستے سینہ زنی اور نوحہ خوانی میں مصروف ہیں۔ تہران سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں شہدائے کربلا کا غم منایا جا رہا ہے۔ پورے ملک میں عزاداری سید الشہدا مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ کی جا رہی ہے اور نوحہ خوانی اور سینہ زنی کی جارہی ہے۔

پورے ایران میں جلوس ہائے عزا نکالے جا رہے ہیں اور علم برآمد ہو رہے ہیں۔

مشہد مقدس میں بارگاہ حضرت امام علی رضا علیہ اسلام  بھی عزاداروں سے مملو ہے اور ماتمی دستے نوحہ خوانی اور سینہ زنی کر رہے ہیں۔
ادھرقم میں حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے روضۂ مقدس میں بھی نواسۂ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کے اجتماعات کا سلسلہ جاری ہے۔  

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel