Aug ۰۲, ۲۰۱۵ ۱۹:۰۱ Asia/Tehran
  • سعودی عرب ملت یمن کا دشمن ہے

یمن کے سابق صدر نے سعودی عرب کو ملت یمن کا دشمن قرار دیا ہے-

یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح نے اخبار ہفینگٹن پوسٹ سے گفتگو ہوئے یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کے فضائی حملوں اور ان حملوں میں بڑی تعداد میں یمنی شہریوں کی ہلاکت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب، یمنی عوام کا دشمن ہے- علی عبداللہ صالح نے یمن کے مفرور اور مستعفی صدر منصور ہادی پر تنقید کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ یمن میں ان کی کوئی جگہ نہیں ہے اور ان پر مقدمہ چلائے جانے کی ضرورت ہے- یمن کے سابق صدر نے کہا کہ یمن کے بحران کا حل صرف اقوام متحدہ اور روس کی نگرانی میں یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات کے ذریعے ہی نکل سکتا ہے-