Aug ۰۴, ۲۰۱۵ ۱۹:۰۰ Asia/Tehran
  • کویت کی مسجد امام صادق (ع) میں دھماکے کے ملزموں کے خلاف مقدمہ کی سماعت

کویت کی مسجد امام صادق (ع) میں دہشت گردانہ حملہ کرنے والوں کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع ہو گئی ہے-

کویت کی مسجد امام صادق (ع) پر حملے میں ملوث انتیس دہشت گردوں پر مقدمے کی پہلی سماعت منگل کے روز شروع ہوئی- اس سے قبل کویت کے اٹارنی جنرل نے اعلان کیا تھا کہ حملے کے انتیس ملزموں کے بارے میں تفتیش مکمل ہو گئی ہے اور ان کا کیس، عدالت میں بھیج دیا گیا ہے- ان انتیس دہشت گردوں میں سات کویتی، پانچ سعودی، تین پاکستانی اور تیرہ افراد وہ ہیں جو غیر قانونی طریقے سے کویت میں مقیم ہیں اور ایک ملزم، کہ جس کی شہریت معلوم نہیں ہو سکی ہے، فرار کر گیا ہے- واضح رہے کہ ہے کہ ایک دہشت گرد نے چھبیس جون کو کویت کی مسجد امام صادق (ع) میں ایک بم دھماکہ کر کے ستّائیس روزے دار نمازیوں کو شہید اور دو سو ستّائیس دیگر کو زخمی کر دیا تھا-