یمن میں سعودی عرب کا ایک طیارہ اور ایک ہیلی کاپٹر تباہ کر دیا گیا
Aug ۰۵, ۲۰۱۵ ۲۰:۳۳ Asia/Tehran
یمن میں سعودی عرب کا ایک ہیلی کاپٹر مار گرایا گیا جبکہ ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا-
العالم نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبہ حجہ کے حرض علاقے میں سعودی عرب کے ایک ہیلی کاپٹر کو مار گرایا گیا۔ اپاچی قسم کے اس ہیلی کاپٹر کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اس ہیلی کاپٹر کو بچانے کے لئے علاقے میں پہنچنے والا ایک سعودی لڑاکا طیارہ بھی گر کر تباہ ہو گیا۔