دمشق میں الفتح تحریک کا دفتر کھولنے کی اجازت
Aug ۱۳, ۲۰۱۵ ۲۱:۰۵ Asia/Tehran
شام کی حکوت نے دمشق میں فلسطین کی تحریک الفتح کا دفتر دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی ہے-
اطلاعات کے مطابق شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے دمشق میں الفتح تحریک کا دفتر پھر کھولے جانے پر مبنی حکومت شام کی اجازت سے جمعرات کو تنظیم آزادی فلسطین، پی ایل او، کے سیاسی دفتر کو مطلع کر دیا- فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق شامی حکومت نے شام میں الفتح تحریک کے نمائندے کی حیثیت سے سمیر الرفاعی کی تائید بھی کی ہے- واضح رہے کہ فیصل مقداد نے منگل کے روز دمشق میں پی ایل او کے دفتر کے سربراہ انوار عبدالہادی سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں فیصل مقداد نے شام کی طرف سے فلسطینی کاز کی حمایت پر تاکید کی تھی-