اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کی بحرینی حکام کی کوشش
Aug ۱۴, ۲۰۱۵ ۰۸:۰۴ Asia/Tehran
بحرینی حکام نے انسانی حقوق کے اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کے ہدف سے سترہ بم دھماکے کے الزام میں ایران سے مبینہ تعلق والے پانچ افراد کو گرفتار کرنے کا دعوی ہے-
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی وزارت داخلہ نے جمعرات کے روز ایک بیان میں علاقے میں شکست خوردہ ایرانو فوبیا منصوبے پر عمل کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ بحرینی حکام نے، بقول ان کے، ایران سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ سترہ علاقے میں ہونے والے حالیہ بم دھماکے میں وہ ملوث ہیں- بحرینی پولیس کے سربراہ طارق الحسن نے بھی دعوی کیا ہے کہ گرفتار ہونے والے افراد کا تعلق، بقول ان کے، ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور حزب اللہ لبنان سے ہے- واضح رہے کہ گزشتہ اٹھائیس جولائی کو بحرین کے علاقے سترہ میں ایک دہشت گردانہ بم دھماکا ہوا تھا جس میں دو بحرینی پولیس اہلکار ہلاک اور چھے زخمی ہو گئے تھے- قابل ذکر ہے کہ دارالحکومت منامہ کے نزدیک واقع علاقے سترہ میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان آئے دن جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں-