Aug ۱۴, ۲۰۱۵ ۱۲:۰۳ Asia/Tehran
  • آل خلیفہ کی جیلوں میں بحرینی قیدیوں پر بدترین تشدد

بحرینی ذرا‏ئع نے آل خلیفہ کی جیلوں میں سیاسی قیدیوں پر بدترین تشدد کئے جانے کی خبر دی ہے-

اطلاعات کے مطابق آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کے فوجیوں نے جزیرہ سترہ میں حال ہی میں گرفتار کئے گئے سات نوجوانوں پر تشدد کیا ہے- بتایا جاتا ہے کہ یہ بحرین کے سیاسی قیدیوں پر کیا جانے والا بدترین تشدد ہے- عینی شاہدین نے اس کو وحشیانہ تشدد بتایا اور کہا کہ قیدیوں کے ہاتھ پیر ایک دوسرے سے دن رات زنجیروں میں بندھے ہوئے ہیں اور اسی حالت میں قیدی سوتے ہیں اور اسی حالت میں ان سے تفتیش کی جاتی ہے- ان نوجوانوں کو ایک مبینہ بم دھماکے میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے- ادھر انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بحرینی قیدیوں پر ہونے والے تشدد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی جیلوں میں سیاسی قیدیوں پر تشدد ایک معمول بن گیا ہے- ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس سلسلے میں مزید کہا ہے کہ قیدیوں پر تشدد کے دسیوں واقعات کے ثبوت و شواہد موجود ہیں اور اس تشدد میں وحشیانہ طور پر زدو کوب کرنا، سونے نہ دینا، نامناسب اور ضروری مقدار سے کم کھانا دینا، بدن کو جلانا اور جنسی زیادتی شامل ہے-