Aug ۱۶, ۲۰۱۵ ۲۱:۳۷ Asia/Tehran
  • کویت میں امام صادق(ع) مسجد میں دہشت گردی کے ملزموں کے مقدمے کی سماعت

کویت میں مسجد امام صادق علیہ السلام میں ہونے والے دہشت گردانہ واقعے میں ملوث ملزمین کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق کویت میں مسجد امام صادق علیہ السلام میں ہونے والے تکفیری دہشت گردانہ بم دھماکے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمے کی ایک اور سماعت ہوئی۔ کویت سٹی کے الصوابر علاقے میں جون کے مہینے میں تکفیری دہشت گردوں نے مسجد امام صادق علیہ السلام میں خود کش بم دھماکہ کیا تھا جس میں ستائیس نمازی شہید اور دو سو ستائیس دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ اس بم دھماکے میں انتیس افراد ملوث ہیں جو داعش دہشت گرد گروہ سے وابستہ ہیں۔ کویت کے اٹارنی جنرل نے ان افراد کے لئے شدید ترین سزا کا مطالبہ کیا ہے۔ مسجد امام صادق علیہ السلام میں بم دھماکے میں ملوث افراد کے مقدمے کی اگلی سماعت آئندہ ہفتے منگل کو ہو گی۔ کویت کے اٹارنی جنرل نے ملزموں پر چودہ جولائی کو فرد جرم عائد کی تھی اور انہیں فوجداری عدالت کے حوالے کر دیا تھا۔