Aug ۱۷, ۲۰۱۵ ۱۲:۲۲ Asia/Tehran
  • یمنی حکام اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے عہدیداروں کی ملاقات

یمنی حکام اور اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے عہدیداروں نے یمنی عوام کی خوراک کی ضروریات کو پورا کرنے کے ہنگامی پروگرام پر عمل درآمد کا جائزہ لیا ہے-

اطلاعات کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا میں یمنی حکام اور اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے عہدیداوں کے درمیان اتوار کو ملاقات ہوئی - یمنی حکام نے منصوبہ بندی اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر مطہر عباسی کی قیادت میں اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر آرٹارین کازن سے ملاقات کی جس میں یمنی عوام کی امداد رسانی کے وسیع منصوبوں کے ذریعہ بھوک و افلاس کے بحران کو روکنے کے لئے کوشش کی ضرورت پر زور دیا گیا- اس ملاقات میں یمن پر سعودی عرب کے ظالمانہ حملے جاری رہنے کی وجہ سے تعلیم سے محروم ہونے والے طلبہ و طالبات کی مشکلات کا جائزہ لیا گیا اور صحت، تعلیم اور زراعت کے میدانوں میں دو جانبہ تعاون میں توسیع کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا- واضح رہے کہ یمن پر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کے حملوں میں اب تک بہت سے اسکول تباہ ہو چکے ہیں- اتوار کے روز یمن کے جنوبی صوبے اب کے الکداکد علاقے پر ہونے والے سعودی لڑاکا طیاروں کے پانچ بار کے حملوں میں ایک اسکول، ایک چیک پوسٹ، ایک پل اور عام شہریوں کے متعدد گھر تباہ ہو گئے تھے-