عدالتی فیصلے کا اثر، نئی دہلی نے واشنگٹن سے تجارتی بات چیت موخر کر دی
امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہندوستان نے امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات موخر کر دیے۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا زرائع کے مطابق ہندوستان اور امریکہ نے عارضی تجارتی معاہدے کے متن کو حتمی شکل دینے کے لیے آج واشنگٹن میں اپنے اعلی مذاکرات کاروں کی ہونے والی مجوزہ میٹنگ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے-ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے حکام کے درمیان مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا اور تاحال نئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے-دونوں ممالک کے تجارتی وفود کے درمیان حتمی مذاکرات آج تیئیس فروری کو واشنگٹن میں شروع ہونے والے تھے لیکن امریکہ کی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نئی تجارتی پالیسی کے حوالے سے غیر یقینی کی صورتحال کے بعد یہ مذاکرات ملتوی کر دیے گئے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
اگرچہ دونوں فریقوں کا مقصد مارچ میں معاہدے پر دستخط کرنا اور اپریل دوہزار چھبیس میں اس پر عمل درآمد کرنا ہے تاہم تجزیوں ہندوستان میں سیاسی جماعتوں اور تجارتی گروپوں کی طرف سے اس معاہدے پر خدشات ظاہر کئے جارہے ہیں-
اسی سلسلے میں کانگریس کے سینئر لیڈر جئے رام رمیش نے اتوار کے روز ہندوستان اور امریکہ کے درمیان ہونے والے تجارتی معاہدے پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے یکطرفہ اور کسان دشمن قرار دیا ہے۔