حق کی بنیاد پر مزاحمت ناقابل شکست ہے: حزب اللہ
حزب اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ مزاحمت ایک نظریاتی، قومی اور بے لوث سوچ کی حامل ہے اور یہ تمام تر سازشوں اور ضرب لگائے جانے کے باوجود ناقابل تسخیر ہے کیونکہ اس کی بنیاد حق پر ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: موصولہ خبروں کے مطابق شیخ نعیم قاسم نے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ اور سید ہاشم صفی الدین کی عظیم الشان تشییع جنازہ اور تدفین کی برسی کے موقع پر العہد نیوز ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ سید شہدائےامت اور سید ہاشم صفی الدین سے لوگوں کی محبت بے مثال تھی ہے۔
حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ سید حسن نصراللہ مزاحمت کے تمام مراحل ، مشکلات ، خطرات اور فتوحات نیز فداکاریوں میں بانی انقلاب اسلامی امام خمینی اور ان کے بعد ولی امر مسلمین امام خامنہ ای کے زیر پرچم موجود تھے-
انہوں نے کہا کہ حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ میں لوگوں کی عظیم شرکت نے لبنانی عوام کی زندگیوں میں مزاحمت کی گہری جڑوں کو ظاہر کیا اور اس راستے کو جاری رکھنے کے عزم کی نمایاں تصویر پیش کی اور اس نعرے کو برملا کیا کہ ہم اپنے عہد پر قائم ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ وہ سید حسن نصر اللہ کی شہادت سے ذاتی طور پر ایک پناہ گاہ، ایک رہنما، ایک مضبوط پہاڑ اور ایک مفکر سے محروم ہوگئے، لیکن ہم تقدیر الٰہی پر یقین رکھتے ہیں۔
حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے سید شہید ہاشم صفی الدین کے بارے میں بھی کہا کہ میں نے ایک سہارا کھو دیا اور جس چیز کی انہوں نے بنیاد رکھی تھی انشاء اللہ ہم اس سے فائدہ اٹھائیں گے-
شیخ قاسم نے العہد کے ساتھ اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے تاکید کی کہ حزب اللہ اور اسلامی مزاحمت کی راہنمائی کی ذمہ داری بہت بڑی ہے اور اس راہ میں عوام کا کردار کلیدی اور بنیادی ہے کیونکہ یہ راستہ ان کے لیے ہے اور وہ اس راستے کا ذخیرہ ہیں۔