یمن پر سعودی عرب کی جارحیت جاری، عمران، حجہ اور حدیدہ پر حملے
Aug ۱۹, ۲۰۱۵ ۰۸:۴۲ Asia/Tehran
یمن پر سعودی عرب کے جارحانہ حملے جاری ہیں اور تازہ حملوں میں عمران، حجہ اور حدیدہ صوبوں کو نشانہ بنایا گیا ہے-
اطلاعات کے مطابق سعودی لڑاکا طیاروں نے عمران، حجہ اور حدیدہ کے مختلف مقامات پر بمباری کی جس میں کلسٹر بم بھی استعمال کئے گئے- اس بمباری کے نتیجے میں بیس عام شہری شہید اور چھبیس زخمی ہو گئے- سعودی لڑاکا طیاروں نے ان حملوں میں بازاروں، رستورانوں اور تجارتی مراکز کو نشانہ بنایا حتی پینے کا پانی لے جانے والے ٹینکروں پر بھی بمباری کی- قابل ذکر ہے کہ سعودی جارحین یمن کے میدان جنگ میں ہر روز ناکامی کا منہ دیکھ رہے ہیں لیکن اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لئے وہ یمنی عوام کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں- دریں اثنا یمنی فوج نے سعودی جارحیت کے جواب میں ظہران عسیر کے علاقے میں واقع سعودی فوجی اڈے کے کنٹرول ٹاور پر حملہ کر کے اس کو تباہ کر دیا- یمن کی فوج نے اس حملے میں اس کنٹرول ٹاور کی حفاظت کرنے والے سعودی فوجیوں کو بھی ہلاک کر دیا- ادھر یمن کی فوج اور عوامی فورس کی سعودی عرب کے شہر نجران کی طرف پیش قدمی کی اطلاعات ہیں- اطلاعات کے مطابق نجران شہر اس وقت یمن کی فوج اور عوامی فورس کے نشانے پر ہے-