Aug ۲۱, ۲۰۱۵ ۲۱:۲۳ Asia/Tehran
  • بحرین میں ہفتہ وار مظاہروں میں بڑی تعداد میں انقلابیوں کی شرکت

بحرین میں ہونے والے ہفتہ وار مظاہروں میں بڑی تعداد میں انقلابیوں نے شرکت کی ہے-

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں ملت بحرین کے مختلف طبقات کے ہزاروں افراد نے گزشتہ ہفتوں کی طرح جمعے کے روز بھی نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کئے اور آل خلیفہ حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے- مظاہروں میں شریک لوگوں نے سیاسی قیدیوں کی آزادی کا مطالبہ بھی کیا- ادھر بحرین کی قومی جمعیت الوفاق اسلامی نے بھی اپنے ٹوئیٹر پیج پر حکومت مخالف مظاہروں کی تصاویر شائع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ الدراز علاقے میں ہونے والے مظاہرے میں ہزاروں بحرینی شہری شریک تھے اور انہوں نے جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں- جمعیت الوفاق نے ٹوئیٹر پر یہ بھی لکھا ہے کہ مظاہرین نے شیخ علی سلمان اور دیگر سیاسی قیدیوں کی فوری آزادی کا مطالبہ کیا- بحرینی عوام شیخ سلمان کو قید کی سزا سنائے جانے کے فورا" بعد سے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مسلسل مظاہرے کر رہے ہیں- دو ہزار گیارہ میں بحرینی عوام کا پرامن احتجاج شروع ہونے کے بعد سے اب تک آل خلیفہ کی شاہی حکومت بحرین کے سیکڑوں افراد کو خاص طور سے قانونی اور سیاسی میدان میں سرگرم افراد کو گرفتار کر چکی ہے-