افغانستان: موسی قلعہ پرطالبان کے قبضے کی تصدیق
Aug ۲۶, ۲۰۱۵ ۱۴:۱۸ Asia/Tehran
-
طالبان
افغانستان کے ضلع موسی قلعه کے انتظامی سربراہ نے اس ضلع پر طالبان کے قبضے کی تصدیق کر دی ہے۔
ریڈیو تہران کی پشتو سروس کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ ہلمند میں واقع ضلع موسی قلعه کے انتظامی سربراہ محمد شریف نے کہا ہے کہ طالبان نے جمعرات کے دن سے افغان سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کا محاصرہ کر رکھا تھا اور چونکہ تازہ دم فوجی اورمزید جنگی ساز و سامان نہیں بھیجا گیا تھا اس لئے بدھ کے دن صبح کے وقت اس ضلع پرطالبان کا قبضہ ہو گیا۔ اس سے قبل محمد شریف نے اس ضلع پر طالبان کے قبضے کی روک تھام کے لئے فوجی مدد کی درخواست کی تھی۔محمد شریف کا مزید کہنا تھا کہ ان پانچ دنوں کے دوران طالبان کے ساتھ جھڑپ میں افغانستان کی فوج اور سیکورٹی فورس کے متعدد اہلکار جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔
افغانستان کے صوبہ ہلمند میں واقع ضلع موسی قلعه کے انتظامی سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت موسی قلعه کے بعض علاقوں میں بہت سے افغان فوجی طالبان کے محاصرے میں ہیں اور اگرفوری طور پر فوجی امدادی نہ پہنچی تو ان فوجیوں کے مارے جانے کا امکان پایا جاتا ہے۔