Jul ۰۴, ۲۰۲۵ ۲۰:۰۵ Asia/Tehran

جیسے جیسے مظلوم کربلا حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام اور انے وفادار ساتھیوں کی شہادت کا دن یعنی روز عاشورہ نزدیک آ رہا ہے ویسے ویسے اس مناسبت سے حرم امام رضا(ع) سوگواروں کی تعداد بڑھتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے اور روضہ منورہ امام رضا علیہ السلام کے خادم نویں اور دسویں محرم کی عزاداری کی خاص تیاریاں کر رہے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: آج کل پورا ایران سیاہ پوش ہے، ہر طرف سے صرف ایک ہی آواز آ رہی ہے " یا حسین یا حسین "حرم امام رضا علیہ السلام کے مقدس مقامات کے ڈائریکٹر نے آستان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اباعبداللہ الحسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کی یاد میں 63 دنوں تک حرم امام رضا(ع) سیاہ پوش رہتا ہے۔ پہلی محرم کی صبح باقاعدہ طور پر ’’صلا‘‘ کے عنوان سے عزاداری کا پہلا پروگرام حرم امام رضا علیہ السلام کے خادموں کے توسط سے شروع کیا گیا تھا،یہ پروگرام تین سو سالوں سے منعقد کیا جا رہا ہے جس میں اہلبیت(ع) کے ذاکر مرثیہ اور نوحے پڑھتے ہیں۔ پروگرام کا آغاز اس طرح سے ہوتا ہے کہ حرم امام رضا(ع) کے خادم ’’حسینؑ حسینؑ‘‘ کا نوحہ پڑھتے ہوئے صحنوں کی طرف حرکت کرتے ہیں۔ حرم امام رضا علیہ السلام کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ عشرہ اوّل محرم الحرام کی مناسبت سے حرم امام رضا علیہ السلام کے حسینیہ میں بھی مجالس امام حسین علیہ السلام منعقد کی جاتیں ہیں۔

حرم امام رضا علیہ السلام کے صحن قدس میں مجالس کے انعقاد کے لئے حسینیہ(امام بارگاہ) بنایا گیا ہے جس میں مختلف اقوام اور مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی اپنی زبان اور اپنے اپنے طریقے سے عزاداری کا انعقاد کرتے ہیں۔۔ صوبہ قم، صوبہ خراسان شمالی، خراسان جنوبی، صوبہ ہمدان، صوبہ بوشہر، صوبہ کھگیلویہ اور بویر احمد ، صوبہ سیستان وبلوچستان،صوبہ مازندران، صوبہ گلستان، صوبہ چھارمحال و بختیاری، صوبہ کرمان، صوبہ ہرمزگان، صوبہ خوزستان اور افغانستان، پاکستان اور ہندوستان کے عزادار امام حسین اپنی اپنی زبان میں مجالس و عزاداری کا انعقاد کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سال دہشت گرد اسرائیل اور امریکا کے ذریعے کئے گئے جارحانہ حملوں کی وجہ سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ وہیں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سال پچھلے کئی برسوں کے مقابلے میں زائرینوں اور عزاداروں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

ٹیگس