مصر میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ
Aug ۲۷, ۲۰۱۵ ۱۱:۲۳ Asia/Tehran
مصر کے صوبہ شرقیہ اور بحیرہ میں حکومت مخالفین کے مظاہرے تشدد کا شکار ہوگئے
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مصر کے سیکورٹی اہلکاروں نے مینیہ القمح، اور کفرالدوار شہروں میں اخوان المسلمین کی حمایت اور مصری حکومت کی مخالفت میں ہونے والے مظاہروں کو دبانے کے لئے آنسو گیس کے گولے فائر کئے۔سیکورٹی اہلکاروں کی مداخلت کے باعث مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں شروع ہوگئیں - پولیس کے حملے میں کئی مظاہرین زخمی ہو گئے ہیں جبکہ دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے-
مظاہرین، فوج کی حمایت یافتہ حکومت کے خاتمے اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے- بدھ کو بھی مصر کے مختلف شہروں میں حکومت مخالف مظاہرے ہوئے تھے - اس رپورٹ کے مطابق مصری سیکورٹی اہلکاروں نے جمعرات کی صبح بحیرہ نامی علاقے میں حکومت مخالفین کے گھروں پر حملے کرکے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا-
مصر میں پولیس کے تشدد اور سخت گھٹن کے باوجود مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے- حکومت مخالفین اور مظاہرین پر پولیس کے تشدد کے باعث اب تک متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں افرادکو جیلوں میں بند کردیا گیا ہے۔az27082015