Sep ۱۳, ۲۰۱۵ ۱۶:۲۴ Asia/Tehran
  • بحرین کے عوام کا جمعیت اسلامی وفاق ملی کے سربراہ کے ساتھ یکجہتی کا اعلان

بحرینی عوام نے ایک اجتماع کر کے جمعیت اسلامی وفاق ملی کے سربراہ کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا ہے-

بحرین کے اللولوہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے عوامی وفود نے اتوار کو ایک اجتماع کر کے جمعیت اسلامی وفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کی چار سال قید کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت سے قبل ان کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا- درایں اثنا کرزکان کے علاقے کے ایک وفد نے شیخ علی سلمان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا- بحرین کے سرگرم سیاسی کارکنوں نے بھی جمعیت اسلامی وفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت سے چند روز قبل ٹوئٹر کیمپین شروع کی ہے اور بحرینی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کیمپین میں بڑی تعداد میں حصہ لے کر آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے مخالفین کے خلاف جاری ہونے والے ظالمانہ فیصلوں کی مذمت کریں- بحرین کی جمعیت اسلامی وفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کو آزادی بیان کا حق استعمال کرنے کے الزام میں چار سال قید کی سزا سنائی گئی ہے-