سعودی عرب میں انسانی حقوق کی صورت حال تک دسترسی ممکن نہیں ہے: ایمنسٹی انٹرنیشنل
Sep ۱۴, ۲۰۱۵ ۲۱:۰۳ Asia/Tehran
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں انسانی حقوق کی صورت حال کا پتہ لگانا ناممکن ہے-
براثا نیوز ایجنسی کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب کی حکومت انسانی حقوق کی تنظیموں کو اپنے ملک میں داخل نہیں دیتی اور ان کے سوالوں کے جوابات بھی نہیں دیتی ہے- ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مزید کہا کہ سعودی عرب کا دعوی ہے کہ اس نے لاکھوں شامی پناہ گزینوں کو اپنے ملک میں آنے کی اجازت دی ہے لیکن اس دعوے پر یقین نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اس ملک میں انسانی حقوق کی صورت حال کا پتہ لگانا ناممکن ہے- سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے دعوی کیا تھا کہ اس نے شام میں بحران کے آغاز سے اب تک پچیس لاکھ شامی مہاجرین کو پناہ دی ہے- سعودی عرب نہ صرف یہ کہ شامی پناہ گزینوں کو پناہ نہیں دے رہا ہے بلکہ شامیوں کو مناسک حج کی ادائیگی سے بھی محروم کئے ہوئے ہے جبکہ شام میں پانچ برسوں سے جاری بحران آل سعود کی صیہونیت نواز پالیسیوں کا نتیجہ ہے-