بحرینی عدلیہ کی جانب سے شیخ علی سلمان کی رہائی کی مخالفت
Sep ۱۵, ۲۰۱۵ ۱۶:۲۵ Asia/Tehran
بحرین کی اپیل کورٹ نے جمعیت اسلامی وفاق ملی کے سربراہ کی رہائی کی مخالفت کی ہے-
بحرین کی جمعیت اسلامی وفاق ملی کے انفارمیشن سنٹر کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی اپیل کورٹ نے، اس پارٹی کے سربراہ شیخ علی سلمان کی رہائی کے لئے ان کے وکلاء کی جانب سے کی گئی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے اسے چودہ اکتوبر تک ملتوی کر دیا ہے- واضح رہے کہ بحرین کی عدالت نے گذشتہ جون کے مہینے میں بحرین کی جمعیت اسلامی وفاق ملی کے سربراہ شیخ علی سلمان پر، طاقت کے زور پر حکومت کو تبدیل کرنے کے لئے اس ملک کے عوام کو مشتعل کرنے کا الزام عائد کر کے، چار سال قید کی سزا سنائی تھی- بحرینی عدالت کے اس فیصلے کے بعد عالمی سطح پر آل خلیفہ حکومت کے خلاف وسیع پیمانے پر اعتراض اور احتجاج کیا گیا- آل خلیفہ کے ظالمانہ اقدامات کے باوجود بحرین کی عوامی تحریک اپنے مطالبات کے حصول کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور پرامن مظاہروں کے ذریعے اپنے مطالبات پورے کئے جانے کی خواہاں ہے-