افغانستان میں خودکش دھماکہ، متعدد افراد ہلاک اور زخمی
Sep ۲۰, ۲۰۱۵ ۱۶:۵۸ Asia/Tehran
طالبان کے ترجمان نے جنوبی افغانستان میں اس ملک کے سرکاری اور غیر ملکی فوجیوں کے قافلے پر خود کش حملے کی خبر دی ہے-
ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے کہا ہے کہ جنوبی افغانستان کے صوبے قندھار میں اتوار کی دو پہر قندہار- بلودک شاہراہ پر غیر ملکی اور ملکی فوجیوں کے مشترکہ قافلے پر خود کش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد افغان اور غیر ملکی فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے-واضح رہے کہ طالبان گروہ کے اس دعوے پر افغان حکام نے اب تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے-