Oct ۲۳, ۲۰۱۵ ۰۸:۵۱ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں ایک سو سینتیس افراد کے سر قلم

سعودی عرب میں رواں سال کے دوران اب تک ایک سو سینتیس افراد کو موت کی سزا دی جا چکی ہے

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو سعودی دارالحکومت ریاض میں قتل کے ایک ملزم کا سر قلم کر دیا گیا- سعودی شہری محمد بن ترکی القحطانی پر اپنے ہم وطن کے قتل کا الزام تھا-

فرانس پریس نے سرکاری بیانات کی بنیاد پر جو اعداد و شمار تیار کئے ہیں ان کے مطابق سعودی عرب میں دوہزار پندرہ کے شروع سے اب تک سزائے موت پانے والوں کی تعداد ایک سو سینتیس تک پہنچ چکی ہے- جبکہ دو ہزار چودہ میں سعودی عرب میں ستاسی افراد کو پھانسی کی سزا دی گئی تھی جن میں سعودی اور غیر ملکی دونوں شامل تھے-