شمالی یمن پر سعودی حملوں میں گیارہ شہری ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i199667-شمالی_یمن_پر_سعودی_حملوں_میں_گیارہ_شہری_ہلاک
یمن کے صوبہ صعدہ پر سعودی عرب کے فضائی حملے میں گیارہ عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۳, ۲۰۱۵ ۰۶:۳۵ Asia/Tehran
  • شمالی یمن پر سعودی حملوں میں گیارہ شہری ہلاک
    شمالی یمن پر سعودی حملوں میں گیارہ شہری ہلاک

یمن کے صوبہ صعدہ پر سعودی عرب کے فضائی حملے میں گیارہ عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں-

یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی یمن کے صوبہ صعدہ کے شہر حیدان کی آل کرید کالونی میں سعودی لڑاکا طیاروں کے حملے میں بچوں اور عورتوں سمیت ایک ہی گھر کے گیارہ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو ئے ہیں-

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صعدہ کے صارہ علاقے میں ایک اسکول اور اسپتال کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنایا-

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے مغربی یمن کے الحدیدہ صوبے میں زیدیہ ، قاوص، الخوخہ اور منیارہ علاقوں پر بھی بمباری کی -

لبنان کے المیادین ٹی وی نے بھی جنوبی یمن کے شہر عدن میں دو بم دھماکوں کی خبر دی ہے-

جنوبی یمن کے صوبہ البیضا کا جبل احرم علاقہ بھی سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کے نشانے پر رہا-

سعودی عرب اور اس کے اتحادی یمن کے مفرور صدر منصور ہادی کو اقتدار میں واپس لانے کے بہانے اور اس ملک پر اپنی حکمرانی جاری رکھنے کے لئے گذشتہ چھبیس مارچ سے یمن پر حملہ کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں اس ملک کی بنیادی تنصیبات، اسپتال، اسکول، رہائشی مکانات تباہ ہونے کے ساتھ ہی ہزاروں افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں-