عراق: بغداد بم دھماکوں میں پانچ افراد شہید اور متعدد زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i199799-عراق_بغداد_بم_دھماکوں_میں_پانچ_افراد_شہید_اور_متعدد_زخمی
بغداد میں بم کے دھماکوں میں تین ایرانی زا‏ئرین سمیت کم سے کم پانچ افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۶, ۲۰۱۵ ۱۴:۵۷ Asia/Tehran
  • عراق: بغداد بم دھماکوں میں پانچ افراد شہید اور متعدد زخمی
    عراق: بغداد بم دھماکوں میں پانچ افراد شہید اور متعدد زخمی

بغداد میں بم کے دھماکوں میں تین ایرانی زا‏ئرین سمیت کم سے کم پانچ افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

ایران کی انجمن ہلال احمر نے بتایا ہے کہ پیر کو بغداد میں ایرانی زائرین کی بس کے راستے میں بم کا دھماکہ ہوا جس میں ابتدائی رپورٹ کے مطابق تین زائر شہید اور سولہ زخمی ہوگئے ۔ انھوں نے بتایا کہ زائرین کا یہ کارواں کربلا جارہا تھا کہ بغداد سے گزرتے وقت اس کے راستے میں بم کا دھماکہ ہوگیا۔ انھوں نے بتایا کہ اس دھماکے میں زخمی ہونے والے گیارہ افراد کو کاظمین کے ایک اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔


اس سے پہلے ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پیر کو بغداد کے علاقے مدائن میں کار بم کے دھماکے میں دو افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے۔ اسی کے ساتھ اعلان کیا گیا ہے کہ صوبہ الانبار کے مرکزی شہر الرمادی میں ایک خودکش کار بم دھماکے میں چھے فوجی جاں بحق اور گیارہ زخمی ہوگئے۔ اس دھماکے سے اطراف کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔


یہ دھماکے ایسی حالت میں ہوئے ہیں کہ عراق کے الانبار اور صلاح الدین صوبوں میں داعش کے خلاف عراقی افواج کا آپریشن جاری ہے۔