دشمنوں اور تکفیری دہشت گردوں کی شکست یقینی ہے : حزب اللہ
Nov ۱۴, ۲۰۱۵ ۱۷:۰۵ Asia/Tehran
لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے کہا ہے کہ دشمنوں اور تکفیری دہشت گردوں کی شکست یقینی ہے
حزب اللہ کی مجلس عامہ کے نائب سربراہ شیخ نبیل فاروق نے کہا ہے کہ تحریک مزاحمت دہشت گردوں اور مسلح گروہوں کے مقابلے میں ایک لمحے کے لئے بھی غفلت نہیں برتے گی - حزب اللہ کے رہنما شیخ نبیل فاروق نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ حزب اللہ اور مزاحمتی قوتوں کے دشمنوں کی شکست یقینی اور حتمی ہے کہا کہ دشمنوں سے جنگ ہروقت اور ہر جگہ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ان کا صفایا نہیں کر دیا جاتا- انہوں نے کہا کہ جس طرح صیہونی حکومت کو حزب اللہ نے شکست دی ہے اسی طرح بہت جلد تکفیری دشمن کو بھی شکست سے دوچار کرے گی - انہوں نے تکفیری دہشت گردوں کے مقابلے میں حزب اللہ اور تحریک مزاحمت کے ٹھوس موقف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بیروت کے ضاحیہ علاقے میں دہشت گردانہ بم دھماکے لبنانی عوام کے خلاف تکفیری دہشت گردی کی وحشیگری کی علامت ہے - حزب اللہ کے رہنما شیخ نبیل فاروق نے کہا کہ امریکا اور سامراجی طاقتیں شام اور عراق میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں - انہوں نے کہا کہ حزب اللہ نے لبنان کے شمال مشرقی علاقے عرسال میں داعش کی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے -