سعودی عرب: دو سعودی شہریوں کو لمبی سزائیں
Dec ۰۹, ۲۰۱۵ ۲۰:۱۰ Asia/Tehran
سعودی عرب کی خصوصی عدالت نے دو سعودی شہریوں کو لمبی مدت کی سزا سنائی ہے۔
نبا ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی خصوصی فوجداری عدالت نے بدھ کے روز مشرقی سعودی عرب کے علاقے قطیف کے رہنے والے دو سعودی شہریوں کو پچیس سال کی سزائے قید سنائی ہے۔ ان دونوں سعودی شہریوں کو امن کو درہم برہم کرنے اور عوامی مظاہروں میں شرکت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف سعودی شہریوں کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی شہری سیاسی قیدیوں کی رہائی اور سماجی، اقتصادی اور سیاسی اصلاحات کے خواہاں ہیں لیکن آل سعود کے حکام احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کرکے اور ان کو پھانسی دے کر احتجاج کو سرکوب کر رہے ہیں۔