نائیجیریا میں ممتاز شیعہ مذہبی رہنما آیت اللہ الزکزکی کو گرفتار کر لیا گیا
Dec ۱۳, ۲۰۱۵ ۱۹:۳۷ Asia/Tehran
نائیجیریا میں فوج نے ممتاز شیعہ مذہبی رہنما آیت اللہ ابراہیم الزکزکی کو گرفتار کر لیا ہے۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے صوبہ کادونا کے شہر زاریا میں فوج نے نائیجیریا کے ممتاز شیعہ مذہبی رہنما آیت اللہ ابراہیم الزکزکی کے گھر پر حملہ کرکے ان کو گرفتار کرلیا۔
میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ فوج نے آیت اللہ الزکزکی کے گھر کو آگ بھی لگائی اور گھر کے کئی حصوں کو تباہ کردیا۔ اس حملے میں نائیجیریا کی فوج نے دھماکا خیز مواد بھی استعمال کیا ہے۔
فوج کے حملے میں آیت اللہ ابراہیم الزکزکی کے بارہ حامی شہید اور تیس سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں آیت اللہ الزکزکی کے نائب حجت الاسلام شیخ محمود محمد توری اور ان کے طبیب ڈاکٹر مصطفی شامل ہیں البتہ بعض ذرائع نے ڈاکٹر مصطفی کی شہادت کی تصدیق نہیں کی ہے اور کہا ہے کہ وہ زخمی ہیں۔