Jan ۰۳, ۲۰۱۶ ۲۰:۳۱ Asia/Tehran
  • زاریا شہر میں فوج کے ہاتھوں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے، نائیجیریا کی اسلامی تحریک کا مطالبہ

نائیجیریا کی اسلامی تحریک نے زاریا شہر میں فوج کے ہاتھوں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہمارے کے نمائندے کے مطابق نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے ایک وفد نے ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ ملاقات میں مطالبہ کیا ہے کہ زاریا شہر میں فوج کے ہاتھوں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کی تحقیقات کے لیے ایک غیر جانبدار کمیٹی تشکیل دی جائے۔ اسلامی تحریک کے وفد نے شیعہ رہنما آیت اللہ ابراہیم زکزکی کو فوری طور پر رہا کرنے کا بھی مطالبہ کیا جنہیں فوج نے بلاجواز گرفتار کر رکھا ہے۔

نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے وفد نے ارکان پارلیمنٹ سے اپیل کی کہ وہ فوج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی لاشیں ان کے ورثا کے حوالےکرنے کے لیے کوشش کریں اور کادونا کی جیلوں میں اسلامی تحریک کے تمام کارکنوں کو رہا کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

قابل ذکر ہے کہ نائیجیریا کی فوج نے بارہ اور تیرہ دسمبر کو نائیجیریا کے شہر زاریا میں ایک امام بارگاہ اور اسلامی تحریک کے رہنما ابراہیم زکزکی کے گھر پر حملہ کر کے سیکڑوں عزاداروں کو شہید اور سیکڑوں دیگر کو گرفتار کر لیا تھا۔نائیجیریا کی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اسلامی تحریک کے ارکان فوج کے سربراہ کو قتل کرنا چاہتے تھے تاہم اسلامی تحریک نے اس کی سختی کے ساتھ تردید کی ہے۔