Jan ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۵:۵۲ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر صحت شام کے دورے پر

ایران کے وزیر صحت سید حسن قاضی زادہ ہاشمی شام پہنچ گئے ہیں۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر صحت سید حسن قاضی زادہ ہاشمی جمعرات کو لبنان سے زمینی راستے سے شام پہنچے۔ ان کے ساتھ ایرانی وزارت صحت کا ایک اعلی سطحی وفد بھی شام گیا ہے۔

غذا، ادویات اور طبی سازو سامان سے متعلق ایرانی کمپنیوں کے ڈائریکٹر اور سرمایہ کار بھی سید حسن قاضی زادہ ہاشمی کے ساتھ شام کے دورے پر ہیں۔

ایرانی وزیر صحت شام میں اپنے قیام کے دوران شام کے وزیر صحت ایاد یازجی کے علاوہ وزیراعظم وائل الحلقی اور وزیر تعلیم عامر ماردینی سے بھی ملاقات کریں گے اور دوطرفہ تعاون میں فروغ کی راہوں کا جائزہ لیں گے۔

ایران کے وزیر صحت حسن قاضی زادہ ہاشمی بدھ کو لبنان پہنچے تھے جہاں انہوں نے لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر، وزیر صحت، وزیر صنعت ، سرمایہ کاروں اور ماہرین اقتصاد سے ملاقات کی تھی۔

ٹیگس