جارحین پر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی کاری ضرب
Jan ۰۹, ۲۰۱۶ ۰۸:۳۰ Asia/Tehran
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے میدی تفریح گاہ کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔
المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اورعوامی رضاکار فورس نے اس ملک کے مفرور سابق صدر منصور ہادی سے وابستہ عناصر کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور بحیرہ عرب کے ساحل پر واقع میدی تفریح گاہ کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد اور بلیک واٹر کمپنی سے وابستہ غیر ملکی مسلح جارح عناصر میدی تفریح گاہ سے پسپائی اختیار کر کے سعودی عرب کی زمینوں میں بھاگ گئے۔ یمن کی وزارت دفاع نے فوج اورعوامی رضاکار فورس کے اس آپریشن کو کامیاب قرار دیتے ہوئے اسے یمنی قوم کے خلاف جارحیت کرنے والوں کے مقابلے میں یمن کی فوج اورعوامی رضاکار فورس کی ایک بڑی کامیابی بتایا ہے۔
ٹیگس