Jan ۱۲, ۲۰۱۶ ۱۱:۱۳ Asia/Tehran
  • عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری اور لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری کی بیروت میں ملاقات
    عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری اور لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری کی بیروت میں ملاقات

عراق اور لبنان کی پارلیمانوں کے اسپیکروں نے خطے میں دہشت گردی کے مقابلے کے لئے زیادہ سے زیادہ باہمی تعاون کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری اور لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے پیر کے دن بیروت میں آپس میں ملاقات کی۔ عراق اور لبنان کی پارلیمانوں کے اسپیکروں نے اس ملاقات میں خطے میں دہشت گردانہ کارروائیوں کا دائرہ پھیلنے پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے مقابلے کے لئے مزید کوششیں کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری نے عرب قوم کے اتحاد اور خطے میں بحرانوں اور اختلافات کے حل کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یہ امور دہشت گردی کے مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے ضروری ہیں۔ لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے بھی کہا کہ لبنان کو امید ہے کہ عراق کا بحران جلد از جلد حل ہو جائے گا۔