Jan ۱۳, ۲۰۱۶ ۲۰:۱۷ Asia/Tehran
  • بحرینی عوام کی پرامن تحریک کو کچلنے کے لئے آل خلیفہ حکومت کے ساتھ امریکی تعاون

بحرینی عوام کی پرامن تحریک کو کچلنے کے لئے آل خلیفہ حکومت اور امریکا کے درمیان جاری تعاون کے سلسلے میں امریکی فوج کی سینٹرل کمان کے ڈپٹی کمانڈر نے منامہ میں بحرینی فوج کے سربراہ سے ملاقات کی ہے۔

بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی بنا نے خبر دی ہے کہ امریکی فوج کی سینٹرل کمان کے ڈپٹی کمانڈر مارک فاکس نے بدھ کو بحرینی فوج کے سربراہ خلیفہ بن احمد آل خلیفہ سے ملاقات کی اور دو طرفہ سیکورٹی اور دفاعی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

مذکورہ امریکی فوجی عہدیدار نے ایک فوجی وفد کے ہمرا بحرینی فوج کے سربراہ سے ملاقات کی۔

واضح رہے کہ بحرینی عوام کی پرامن عوامی انقلابی تحریک کے آغاز سے ہی امریکا نے ہمیشہ آل خلیفہ حکومت کی وسیع پیمانے پر ہتھیاروں کی مدد کی ہے جبکہ آل خلیفہ حکومت کے جرائم اور مظالم پر بھی امریکی حکام نے خاموشی اختیار کی ہے۔