افغانستان: کابل کے سفارتی علاقے میں ہونے والے بم دھماکے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی
Jan ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۹:۳۵ Asia/Tehran
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے سفارتی علاقے میں ہونے والے بم دھماکے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہو ئے ہیں۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق یہ دھماکہ گاڑی میں سوار خود کش حملہ آور نے اکبر خان روڈ پر واقع روسی سفارت خانے کے قریب کیا ۔
افغان پولیس نے پانچ افراد کے ہلاک اور چوبیس کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
بعض خبروں میں کابل دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد تیرہ بتائی گئی ہے۔ تاحال کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
افغان حکام عام طور سے طالبان دہشت گردوں کو اس قسم کے حملوں کو ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک کابل میں چھ بم دھماکے اور خود کش حملے ہو چکے ہیں جن کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے۔