شام میں کار بم دھماکہ، دسّیوں افراد ہلاک
شمالی شام میں ایک کار بم دھماکے میں دسیوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں-
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ایک دہشت گرد نے شمالی شام کے شہر حلب کے محلے السکری میں احرار الشام دہشت گرد گروہ کے اڈے کے سامنے ایک کار بم دھماکا کر دیا جس کے نتیجے میں کم سے کم تئیس افراد ہلاک اور دسیوں زخمی ہوگئے-
بعض شامی گروہوں نے رپورٹ دی ہے کہ اس دھماکے میں مرنے والے اکثر دہشت گرد ہیں اور ان کا تعلق احرارالشام گروہ سے ہے-
ٹی آر ٹی ٹیلی ویژن چینل نے رپورٹ دی ہے کہ اس دھماکے میں کچھ بچے بھی ہلاک ہوئے ہیں- ابھی تک کسی گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے-
شام میں دوہزار گیارہ سے امریکہ اور علاقے میں اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کی بڑے پیمانے پر دہشت گردانہ کارروائیوں کے نتیجے می شام میں بحران پیدا ہو گیا ہے- امریکی حمایت یاقتہ ان دہشت گردوں کا مقصد شام میں بشار اسد کی منتخب اور قانونی حکومت کا تختہ الٹنا ہے-