صیہونی حکومت کی وحشیانہ کارروائیاں جاری، مزید دو فلسطینی شہید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i208495-صیہونی_حکومت_کی_وحشیانہ_کارروائیاں_جاری_مزید_دو_فلسطینی_شہید
صیہونی حکومت نے اپنی وحشیانہ کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید دوفلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۶, ۲۰۱۶ ۱۴:۳۳ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کی وحشیانہ کارروائیاں جاری، مزید دو فلسطینی شہید

صیہونی حکومت نے اپنی وحشیانہ کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید دوفلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔

بیت المقدس سے موصولہ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کر کے دو فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا۔ شہید ہونے والے فلسطینی نوجوانوں کی عمریں بیس سال سے کم ہیں۔ صیہونی فوجیوں نے دعوی کیا ہے کہ ان دونوں فلسطینی نوجوانوں نے بیت المقدس میں ایک صیہونی کو چاقو مارکر قتل کر دیا تھا۔

انتفاضہ قدس کے آغاز سے اب تک صیہونی فوجی سیکڑوں فلسطینی نوجوانوں اور بچوں کو بے بنیاد الزامات کے تحت شہید کرچکےہیں - صیہونی انتہاپسندوں اور صیہونی فوجیوں کے ذریعے مسجد الاقصی پر مسلسل حملے اور قبلہ اول کی بے احترامی کے خلاف پورے مقبوضہ فلسطین میں گذشتہ برس اکتوبر سے انتفاضہ قدس جاری ہے۔

اس درمیان صیہونی حکومت نے اپنی توسیع پسندانہ اور جارحانہ پالیسیوں کو جاری رکھتے ہوئے انیس سو اڑتالیس کے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے پچاس ہزار مکانات منہدم کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے - صیہونی اخبار ہاآرتض نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا  کہ انیس سو اڑتالیس کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں فلسطینیوں کے ایسے پچاس ہزار مکانات کی فہرست تیار کر لی گئی ہے جنھیں مسمار کیا جانا ہے۔