Jan ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۹:۲۶ Asia/Tehran
  • یمنی فوج نے سعودی عرب کا ایک لڑاکا طیارہ مار گرایا

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے شمالی یمن میں سعودی عرب کا ایک لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے۔

یمنی فوج کے ایک ذریعے نے بتایا کہ فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے شمالی صوبے صعدہ میں سعودی عرب کا ایک جنگی طیارہ میزائل سے حملہ کر کے مار گرایا ہے۔ اس درمیان المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے بھی خبر دی ہے کہ یمنی فوج نے صوبہ تعز کی بندرگاہ المخا کے ساحلوں کے قریب سعودی عرب کی پانچ جنگی کشتیوں کی شناخت کر کے ان پر حملہ کر دیا۔ خبروں میں بتایا گیا ہے اس حملے میں سعودی عرب کی تین جنگی کشتیاں تباہ اور دو دیگر فرار کر گئیں۔

دوسری جانب یمن کی عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی عرب کے سرحدی شہر نجران کے قریب سعودی فوج کے اڈے پر راکٹوں سے حملہ کر کے ایک سعودی فوجی اور تین قطری فوجیوں کو ہلا ک کر دیا ہے۔