مصر: سینا کے علاقے میں دھماکہ، کئی ہلاک و زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i208915-مصر_سینا_کے_علاقے_میں_دھماکہ_کئی_ہلاک_و_زخمی
مصر کے شمالی صوبے سینا میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۹, ۲۰۱۶ ۰۷:۲۰ Asia/Tehran
  • مصر: سینا کے علاقے میں دھماکہ، کئی ہلاک و زخمی

مصر کے شمالی صوبے سینا میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

مصری ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صوبے سینا کے شہر العریش میں جمعے کی صبح ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم تین سکیورٹی اہلکار ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ دھماکہ مصری فوجیوں کی گاڑی کے راستے میں ہوا۔

مصری ذرائع کے مطابق اس دھماکے کا ذمہ دار، ممکنہ طور پر ولایت سینا نامی دہشت گرد گروہ ہے جس نے داعش دہشت گرد گروہ سے بیعت کا اعلان کیا ہے۔

اتوار کے روز بھی قاہرہ کے شمال میں واقع صوبے الشرقیہ میں ایک چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے میں ایک عام شہری اور دو پولیس اہلکار ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ مصر میں دو ہزار تیرہ میں فوج نے جب سے اس ملک کا اقتدار سنبھالا ہے، حکومت مخالف دہشت گردانہ حملوں میں سیکڑوں کی تعداد میں فوجی اور پولیس اہلکار مارے جا چکے ہیں۔