عراقی جیلوں میں بند سعودی عرب کے دہشت گردوں کو رہا نہیں کیا جائے گا
Feb ۰۲, ۲۰۱۶ ۱۹:۱۳ Asia/Tehran
عراق کی حکومت نے کہا ہے کہ عراقی جیلوں میں بند سعودی عرب کے دہشت گردوں کو رہا نہیں کیا جائے گا
عراق کے وزیرقانون حیدرالزاملی نے سعودی دہشت گردوں کو رہا کرانے کے لئے بغداد میں سعودی سفیرکی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عراق کی حکومت اور پارلیمنٹ دونوں نے قیدیوں کے تبادلے کے لئے سعودی عرب کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے - عراق کے وزیرقانون نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس وقت عراقی جیلوں میں عرب ملکوں منجملہ سعودی عرب کے تین سو ستر سے زائد دہشت گرد ایسے ہیں جنھیں موت کی سزا سنائی گئی ہے کہا کہ گذشتہ ایک سال میں پینتیس دہشت گردوں کو موت کی سزا دی جاچکی ہے - انہوں نے کہا چونکہ جیلوں میں بند بیشتر سعودی باشندے دہشت گرد ہیں اس لئے انہیں رہا کرنے کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے -