لبنان: چار القاعدہ دہشت گردوں کی ہلاکت
Feb ۰۳, ۲۰۱۶ ۱۰:۲۱ Asia/Tehran
شمالی لبنان میں القاعدہ سے وابستہ چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق شمال مشرقی لبنان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر حزب اللہ کے میزائلی حملے میں القاعدہ سے وابستہ گروہ جبہۃ النصرہ کے چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
حزب اللہ نے یہ حملہ شام کی سرحد پر عرسال کے قریب واقع ایک علاقے پر کیا۔ اس علاقے پر دو ہزار چودہ میں تکفیری دہشت گردوں نے قبضہ کرلیا تھا۔
واضح رہے کہ حزب اللہ نے بارہا ان دہشت گردوں کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے جو شام سے فرار ہوکر لبنان کی سرحدوں میں داخل ہوتے رہے ہیں۔