یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری ، متعدد عام شہریوں کا قتل عام
سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے ایک بارپھر یمن کے تین صوبوں پر بمباری کرکے عام شہریوں کا قتل عام کیا ہے -
یمن سے ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ تعز کے صالہ علاقے پر بمباری کرکے متعدد شہریوں کو شہید کر دیا جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے - سعودی طیاروں نے صوبہ الجوف کے الغیل اور صنعا کے جنوب میں السواد علاقوں پر بھی بمباری کر کے متعدد شہریوں کو خاک خون میں غلطاں کر دیا ہے - صوبہ حجہ کے بنی الحداد علاقے میں بھی سعودی طیاروں نے ایک مکان پر ببماری کرکے ایک ہی گھر کے پانچ افراد کو شہید کر دیا - دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے صوبہ الجوف کے صبرین علاقے میں سعودی عرب کی ایک فوجی گاڑی پر حملہ کرکے اس کو تباہ کر دیا - اس درمیان یہ بھی اطلاعات ہیں کہ سعودی عرب کی مدد سے یمن کے شہر رنجبار میں القاعدہ کے عناصر کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے - واضح رہے کہ یمن میں القاعدہ اور داعش کے لئے سعودی عرب کی مالی اور اسلحہ جاتی حمایت کی وجہ سے یہ گروہ یمن میں بڑے پیمانے پر انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں -