یمن میں بندرگاہ پر سعودی عرب اور اس کے ایجنٹوں کا حملہ پسپا
Feb ۰۶, ۲۰۱۶ ۲۱:۱۵ Asia/Tehran
یمن کے صوبہ حجہ کی میدی بندرگاہ پر سعودی عرب اور اس کے ایجنٹوں کا حملہ پسپا کر دیا گیا ہے -
العالم ٹی وی چینل نے یمنی فوج کے ایک ذریعے کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سعودی فوجیوں اور یمن میں موجود سعودی ایجنٹوں نے جنھیں سعودی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی بھی مدد حاصل تھی صوبہ حجہ کی میدی بندرگاہ پر حملہ کیا مگر یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے پوری ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ حملہ پسپا کردیا - یمنی فوج کےمذکورہ ذریعے نے بتایا کہ اس کارروائی میں دسیوں سعودی فوجی اور سعودی ایجنٹ مارے گئے ہیں - دوسری جانب سعودی عرب کے سرحدی شہر جیزان میں المغراب فوجی چھاؤنی پر بھی یمنی فوج کے توپخانے کے حملوں میں متعدد سعودی فوجی ہلاک ہو گئے -