سعودی عرب میں فائرنگ کا واقعہ
Feb ۱۱, ۲۰۱۶ ۲۱:۰۴ Asia/Tehran
سعودی عرب میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کرکے کم سے کم چھے افراد کو ہلاک کر دیا۔
سعودی ذرائع ابلاغ نے خبردی ہے کہ ایک تیس سالہ مسلح شخص نے، جو پیشے سے ٹیچر ہے، صوبہ دایر کے محکمہ تعلیم کی عمارت میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چھے افراد ہلاک ہو گئے۔ سعودی وزارت داخلہ نے اس حملے اور اس حملے میں چھے افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان جنرل منصور الترکی نے کہا کہ یہ ایک تخریبی کارروائی تھی اور حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا۔ سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ اس حملے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ابھی یہ معلوم نہیں کہ مسلح شخص نے یہ حملہ کیوں کیا۔