سعودی عرب کو عراق کے عوامی رضاکاروں کا سخت انتباہ
عراق کی عوامی رضاکار فورس کی کمان نے سعودی عرب کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے عراق پر حملے کی غرض سے اس ملک سے نزدیک ہونے کی کوشش کی تو اس سرزمین کو سعودی فوجیوں کے لئے قبرستان میں تبدیل کر دیا جائے گا۔
عراق کے الانوار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق کی رضاکار فورس کے ترجمان احمد الاسدی نے یمن میں سعودی جارحین کی ہلاکتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراقی عوام اس سے قبل بھی سعودی عرب کے پروپیگنڈے اور اشتعال انگیز اقدامات کا مشاہدہ کرتے رہے ہیں لیکن اس وقت اور عراق پر حملے کی صورت میں جارحین کو دنداں شکن جواب دیا جائے گا۔ عراق کی پارلمینٹ کے دفاع اور سلامتی کمیشن نے بھی عراق کی سرحد کے نزدیک سعودی عرب کی مسلح افواج کی فوجی مشقوں کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ سعودی عرب، اردن اور سوڈان نے گذشتہ ہفتے عراق کی سرحد کے نزدیک مشترکہ فوجی مشقیں انجام دی ہیں کہ جن کا مقصد اہل سنت کی حمایت کے بہانے سے عراق کی زمین میں داخل ہونا ہے۔