ترکی کے انجرلیک ایئر بیس پر سعودی عرب کے بیس لڑاکا طیاروں کی تعیناتی
Feb ۱۳, ۲۰۱۶ ۱۵:۲۹ Asia/Tehran
بعض خبری ذرائع نے رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے بیس لڑاکا طیارے ترکی کے انجرلیک ایئر بیس پر تعینات ہو گئے ہیں۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایسے میں کہ جب کچھ دنوں قبل امریکی اور سعودی حکام نے شام میں داعش کے مقابلے کے لئے زمینی فوج بھیجے جانے کی بات کہی ہے، بعض ذرائع ابلاغ، ترکی میں ریاض کے لڑاکا طیارے تعینات کئے جانے کی خبر دے رہے ہیں۔ ترکی کے سی این این کے سابق نامہ نگار نے ہفتے کے روز ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے بیس جٹ طیارے ترکی میں داخل ہو گئے اور ترکی کے انجرلیک ایئربیس میں اتحادی افواج میں شامل ہو گئے ہیں۔ ترکی کے انجرلیک ائیر بیس میں سعودی لڑاکا طیاروں کی تعیناتی ایسی حالت میں انجام پا رہی ہے کہ سعودی حکام نے شام میں اپنے فوجی بھیجنے کے لئے مکمل آمادگی کا اظہار کیا ہے۔