شام میں جنگ بندی کے نفاذ کی ضرورت پر بشار اسد کی تاکید
Feb ۱۶, ۲۰۱۶ ۰۷:۰۵ Asia/Tehran
شام کے صدر نے کہا ہے کہ جنگ بندی کا نفاذ اس ملک میں امن و آشتی کے قیام کے لئے بنیادی ضرورت ہے -
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے صدر بشار اسد نے جنگ بندی کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کو، اس ملک میں امن کے قیام کے دو اہم عوامل کے طور پر ذکرکیا-
بشار اسد نے بڑی طاقتوں کی مجوزہ جنگ بندی کے قیام کو بڑے مشکل کام سے تعبیر کیا اور کہا کہ ہفتے کے اختتام تک جنگ بندی کے قیام کی شرطوں کا پورا ہونا ناممکن ہے- انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کی، کسی ایک بھی دہشت گرد تنظیم کی جانب سے مخالفت کا مقابلہ کرنے کے لئے کوئی طریقہ کار موجود نہیں ہے اور یہی چیز کام کو مشکل بنا رہی ہے-